Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

میرا کمار کی طرف سے 17جماعتوں سے اظہار تشکر

نئی دہلی۔۔۔۔اپوزیشن کی صدارتی امیدوار میرا کمار نے ان 17سیاسی جماعتوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے انہیں اپنا مشترکہ امیدوار نامزد کیا ہے۔ منگل کو یہا ں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 17اپوزیشن جماعتوں نے مجھے اپنا صدارتی امیدوار نامزدکیا جس پر ان کی شکرگزار ہوں۔ ان کا یہ اتحاد مشترکہ نظریے کی بنیاد پر ہے۔ میں نے تمام سیاسی جماعتوں کو خطوط لکھے ہیں جس میں ان سے حمایت مانگی ہے۔ انہوں نے اپوزیشن کے اتحاد کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اگر میں صدر منتخب ہوگئی تو جمہوری اقدار کو سربلند رکھونگی۔سماجی انصاف اور اخبارات کی آزادی کو یقینی بنایا جائیگااورغربت اور ذات پات کی تفریق ختم کی جائے گی۔ان سے سوال کیاگیا کہ جنتا دل یونائٹیڈ کی طرف سے این ڈی اے کے نامزد امیدوار رام ناتھ کووند کی حمایت کرنے کے اعلان پر ان کا کیا رد عمل ہے۔ میرا کمار نے کہا کہ سیاست میں ایسی باتیں ہوتی رہتی ہیں۔وقت آنے پر ہم کوئی فیصلہ کرلیں گے۔واضح رہے کہ میرا کمار 28جون کو اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرائیں گی۔اس موقع پرکانگریس کی سربراہ سونیا گاندھی اور سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ بھی ان کے ہمراہ ہونگے۔ان سب کے علاوہ 16دیگر جماعتوں کے رہنما بھی کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے وقت موجود ہونگے۔این ڈی اے کے امیدوار رام ناتھ کووند پہلے ہی اپنے کاغذات نامزدگی جمع کراچکے ہیں۔

شیئر: