Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

برازیل کے صدر کیخلاف بدعنوانی کی تحقیقات

  ریو ڈی جینیرو ...برازیل کے اٹارنی جنرل نے صدر مائیکل تیمر پر رشوت لینے کے الزام میں سپریم کورٹ میں درخواست جمع کرائی ہے۔ اب یہ معاملہ کانگریس میں جائے گا، جہاں یہ فیصلہ کیا جائے گا کہ یہ کیس میرٹ پر ہے یا نہیں۔ دو تہائی اکثریت نے فیصلہ دیا تو صدر کو 180 دن کے لئے معطل کرکے مقدمہ چلایا جائے گا۔ برازیلی صدر پرمستعفی ہونے کے لئے شدید دباو ہے تاہم مائیکل تیمر نے صورتحال کا مقابلہ کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے ۔ صدر پر الیکشن مہم کے دوران ایک کمپنی سے رشوت لینے کا الزام ہے۔

 

شیئر: