زیورخ .... قطر سے فٹبال ورلڈ کپ کی میزبانی کا اعزاز واپس لینے کے مطالبات بڑھنے لگے۔ سابق امریکی انسپکٹر مائیکل گارشیا کی رپورٹ منظر عام پر آنے کے بعد سے دنیا بھر میں کھلبلی مچی ہوئی ہے۔ انہوں نے اپنی رپورٹ میں کہا تھاکہ فیفا کے 3ارکان نے ورلڈ کپ کی میزبانی کے فیصلے سے قبل قطر سے رقم وصول کی تھی اوراسی کے خرچ پر ریو ڈی جینرو کا سفر کیاتھا۔