Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قطر ایئرلائنز کی پریشانیوں میں اضافہ

ریاض ....امریکن ایئرلائنز نے قطر ایئرلائنز کی مشکلات میں اضافہ کردیا اس نے تعاون اور اپنے حصص فروخت کرنے سے انکار کردیا۔ امریکن ایئرلائنز کو قطر ایئرلائنز نے خصوصی پیشکش کی تھی جسے مسترد کردیا گیا۔ قطر نے ایک بار پھر شہری ہوابازی کے عالمی ادارے سے درخواست کی ہے کہ سعودی عرب ، متحدہ عرب امارات اور بحرین کو فضائی حدود پر عائد پابندی اٹھانے پر مجبور کیا جائے۔ قطر ایئرلائنز فضائی حدود پر پابندی عائد ہونے کیوجہ سے سخت مشکلات سے دوچار ہے۔

شیئر: