ریاض .... سعودی عرب 28جولائی 2017ءکو جرمن شہر ہمبرگ میں منعقد ہونے والی جی ٹوئنٹی میں شریک ہوگا۔ سعودی عرب جی ٹوئنی کے بانی ممالک میں سے ایک ہے۔ یہ گروپ دنیا بھر میں 2تہائی تجارت کے مالک ممالک پر مشتمل ہے۔ ڈیجیٹل ٹیکنالوجی سربراہ کانفرنس کے ایجنڈے پر سرفہرست ہوگی جبکہ معلومات میں تبادلے کے نظام کو بہتر بنانے اور گہرے تعاون کے ذریعے دہشتگردی کی فنڈنگ کے چینلزبند کرنے کیلئے عملی اقدامات پر غوروخوض کیا جائیگا۔