ریاض..... سعودی ای سیکیورٹی سینٹر نے خبردار کیا ہے کہ دنیا بھر میں کمپیوٹر پروگرام برائے تاوان نئی شکل میں ابھر رہا ہے۔ یہ کمپیوٹر پروگرام میں موجود خلا سے ناجائز فائدہ اٹھا رہا ہے۔ اس قسم کا پروگرام ریموٹ کنٹرول کے ذریعے پھیلایا جارہا ہے۔ اس سلسلے میں ایم ایس 17 سے فائدہ اٹھایا جارہا ہے۔ سینٹر نے صارفین کو مشورہ دیا کہ وہ مائیکرو سافٹ کو اپ ڈیٹ کرائیں، لاکنگ سسٹم بنائیں۔ نیٹ ورک سے الگ احتیاطی فائلیں محفوظ رکھیں۔ اینٹی وائرس پروگرام کی پابندی کریں۔ سینٹر نے 139،135اور 445 کے راستے بند کرنے کی سفارش کی۔