ملتان... سانحہ بہاولپورمیں جاں بحق افراد کی تعداد بڑھ کر 177 تک پہنچ گئی ۔ لاہور اور ملتان کے اسپتالوں میں زیر علاج کئی زخمیوں کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔ ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے ۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے آئل ٹینکرحادثے پر ایک اور انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی ۔ دریں اثناءآئل کمپنی نے رپورٹ اوگرا کو پیش کردی۔رپورٹ میں بتایا گیا آئل ٹینکر 35 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہا تھا، مسافر بس نے بریک لگائی تو بچنے کیلئے ڈرائیور نے رخ موڑا جس سے ٹینکر الٹ گیا ۔