Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گنگولی نے کوچ نہیں بننے تھا دیا تھا، روی شاستری

ممبئی...سابق بولر اور ہندوستانی ٹیم کے سابق ڈائریکٹر روی شاستری نے کہا ہے کہ سارو گنگولی نے مجھے ہندوستانی ٹیم کا کوچ نہیں بننے دیا۔ میڈیا سے گفتگو میں شاستری نے الزام لگایا کہ گزشتہ سال گنگولی نے مشاورتی کمیٹی کے ارکان پر دباو ڈال کر میرے بجائے انل کمبلے کوچ بنوایا تھا میں اسکے لئے زیادہ بہتر اور مضبوط امیدوار تھا ۔یاد رہے کہ انل کمبلے کے مستعفی ہو نے کے بعد روی شاستری نے بھی کوچ عہدے کے لئے درخواست دی ہے۔ گزشتہ سال بھی کوچ کے عہدے کے لئے انل کمبلے اور روی شاستری کے درمیان کڑا مقابلہ تھا لیکن ایڈوائزی کمیٹی نے انل کمبلے پر اعتماد کا اظہار کیا تھا ۔ 

 

شیئر: