Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سری لنکن ٹیم پاکستان کا دورہ کرسکتی ہے، کرکٹ بورڈ

لاہور...پاکستان کرکٹ بورڈ نے کہا ہے کہ رواں سال کے اختتام پر سری لنکن ٹیم کے دورہ پاکستان کا واضح امکان ہے۔ پی سی بی حکام نے تصدیق کی کہ سری لنکن کرکٹ ٹیم نومبر یا دسمبر میں پاکستان آسکتی ہے۔پاکستان میں سیکیورٹی صورتحال بہتر ہونے سری لنکن بورڈ نے ٹیم پاکستان بھیجنے پر رضامندی ظاہر کردی دونوں کرکٹ بورڈز کے حکام نے دیگر معاملات پر تبادلہ خیال شروع کر دیا ۔سری لنکن ٹیم اپنے دورہ پاکستان کے دوران ٹی ٹوئنٹی اور ایک روزہ میچز کھیلے گی اوریہ تمام میچز لاہور میں کھیلے جائیں گے۔ لاہور میں پی ایس ایل کے فائنل میچ کے انعقاد کی وجہ سے ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کے لئے پیش رفت ہورہی ہے۔ ورلڈ الیون بھی ستمبر میں پاکستان کا دورہ کر رہی ہے جس میں آسٹریلیا، ویسٹ انڈیز، سری لنکا اور جنوبی افریقہ سمیت دیگر ممالک کے کھلاڑی شامل ہوں گے۔

 

شیئر: