جزیرہ فیرو، ڈنمارک.... جزیرہ فیرو میں ساحل پر آنے والی وہیل کا شکار بلا روک ٹوک جاری ہے اور ان وہیلز کے خون بہنے سے جزیرے میں سمندر کا پانی بھی سرخ ہوچکا ہے۔ سالانہ بے شمار وہیلز ہجرت کرکے آتی ہیں اور ماہی گیرو ںکا گروپ انہیں پکڑ کر فوری طور پر ہلاک کرتا ہے۔ جیسے ہی مقامی ماہی گیر کو یہ وہیل نظر آتی ہے انکے ساتھی پیٹرول سے چلنے والی کشتیوں میں سوار ہوکر انکے گرد گھیرا ڈال لیتے ہیں اور انہیں کھینچ کر ساحل پر لے آتے ہیں اور پھر نوکیلے اسلحہ سے اس پر حملہ کرتے ہیں۔ ماہرین کا خیال ہے کہ دنیا بھر میں اس قسم کی10لاکھ طویل پروں والی وہیلز اور تقریباً 2لاکھ چھوٹے پر والی وہیلز پائی جاتی ہیں۔