نجران پر حوثیوں کی گولہ باری، ایک شہری زخمی
نجران:حوثی باغیوں نے نجران شہر کے محلوں اور فیلڈ اسپتال پر جمعرات کی شام کو گولے داغے جن سے ایک شہری زخمی ہوگیا۔ نجران میں شہری دفاع کے نائب ترجمان عبداللہ آل فارع نے یہ اطلاع دیتے ہوئے واضح کیا کہ زخمی شہری کو علاج کیلئے اسپتال داخل کردیا گیا۔