کراچی ...کراچی کے مختلف علاقوں میں جمعرات کو بھی گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ نظام زندگی مفلوج ہو گیا۔ نشیبی علاقے، اہم سڑکیں اور انڈر پاس زیر آب آ گئے۔ سڑکوں پر پانی جمع ہونے سے سیکڑوں گاڑیاں بند ہوگئیں ۔ کئی علاقوں میں گھروں اور بازاروں بھی پانی داخل ہو نے کی اطلاعات ہیں۔دن بھر کراچی میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہا۔ شارع فیصل، کارساز، فیڈرل بی ایریا، ملیر، ناگن چورنگی، سپرہائی وے، لیاقت آباد اور یونیورسٹی روڈ پانی میں ڈوبے رہے۔ بیشتر علاقے بجلی کی فراہمی معطل ہونے کے باعث اندھیرے میں ڈوبے ہیں۔ کے الیکڑک کے 600 سے زائد فیڈر ٹرپ کر گئے۔ محکمہ موسمیات نے کراچی میں مزید بارش کی پیشگوئی کی ہے۔