Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حماس نے بفر زون قائم کردیا

رام اللہ (الشرق الاوسط ) حماس تحریک نے مصر اور غزہ پٹی کے درمیان بفر زون قائم کردیا، غزہ میں وزارت داخلہ کے ترجمان ایاد البزم نے یہ اطلاع دیتے ہوئے واضح کیا کہ ہمارا مقصد غزہ پٹی کی جنوبی سرحدوں پر امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانا اور بدامنی کے واقعات کو کنٹرول کرنا ہے۔ عینی شاہدین کاکہناہے کہ سرحد پر کشادہ راستہ بنانے کیلئے بلڈوزر مٹی ہٹاتے ہوئے دیکھے گئے۔ یہ علاقہ عسکری علاقے میں تبدیل ہوجائیگا۔ اس پر حماس کا کنٹرول ہے۔ پہلے مرحلے میں 22کلو میٹر طویل راستہ بنایا جائیگا۔ بعد میں جدید کیمروں سے آراستہ عسکری ٹاورز قائم ہونگے۔

شیئر: