لندن..... ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر پتیلی یا کوئی اور برتن جل جائے اور اس پر کالے دھبے نمایاں ہوجائیں تو صرف سرکہ اور بیکنگ سوڈا سے اسے صاف کیا جاسکتا ہے۔ اسے زیادہ رگڑنے کی ضرورت بھی نہیں ہوگی۔ صرف پانی ابالیں اور اسی پتیلی میں سرکہ ڈالدیں اور اسکے بعد اس میں بیکنگ سوڈا ملادیں۔ چند منٹوںبعد ہی پتیلی چمکنے لگے گی۔اسے زیادہ مانجھنے کی ضرورت بھی پیش نہیں آئیگی۔ اگر آپ تولیے سے اسے صاف کرینگے تب بھی کام چل جائیگا۔ آپ کو صرف یہ کرنا ہے کہ ایک کپ سرکہ، ایک کپ پانی ، 2ٹیبل اسپون بیکنگ سوڈا لینا ہے اور پھر یہ سب کچھ جلی ہوئی پتیلی میں ڈال کر ابال لیں۔ اگر اب بھی آپ دیکھیں کہ کالک نہیں اتر رہی تو اس پر بیکنگ سوڈا مزید ڈالیں جبکہ چند قطرے پانی ڈالیں۔ اسے ایسے ہی پڑے رہنے دیں اور کچھ دیر بعد صاف کریں۔ بڑی آسانی سے آپ کا برتن چمکنے لگے گا۔