Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خاتون سیاح بریسلیٹ توڑ کر بے ہوش

  بیجنگ.....چین میں ایک خاتون سیاح اس وقت بے ہوش ہوگئی جب اس نے دکان پر 34ہزار پونڈ مالیت کا ایک بریسلیٹ توڑ دیا۔ و ہ جنوبی مغربی چین ینان صوبے کے شہر روئلی سٹی میں سیر کررہی تھی کہ ایک دکان میں گئی جہاں اس نے بریسلیٹ پسند کیا اور اتفاق سے وہ اس کے ہاتھ سے گر کر ٹوٹ گیا۔ جب خاتون کو بتایا گیا کہ یہ اتنی بھاری مالیت کا بریسلیٹ تھا تو وہ بے ہوش ہوگئیں۔ خاتون کیساتھ اس کے خاندان کے ارکان بھی تھے۔ عینی شاہدین کے مطابق خاندان والوں نے دکاندار کو 8ہزار پونڈ دینے کی کوشش کی تاہم اس نے لینے سے انکار کردیا۔ ایک ماہر کے مطابق ایسے بریسلیٹ 20700پونڈ میں ملتے ہیں۔ بعد میں اس کے خاندان والے اسے پوری قیمت دینے کو تیار ہوگئے۔

شیئر: