Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ میں پہلی بار فلائی بورڈ شو

جدہ .... جدہ میں پہلی بار فلائی بورڈ شو ہوئے۔ عرب سعودی آرگنائزیشن فار اسپورٹس نے اپنی نگرانی میں عید الفطر کے موقع پر شرم ابحر میں فلائی بورڈ کا اہتمام کیا۔ انٹرنیشنل سی اسپورٹس کے متعدد ماہرین نے اس میں حصہ لیا۔ پروگرام کے سربراہ خالد الغامدی نے بتایا کہ جدہ کے ساحل پر فلائی بورڈ نے شائقین کو انتہا درجے محظو ظ کیا۔ عید الفطر کے موقع پر معاشرے کے مختلف طبقے کے لوگوں نے اسے دیکھ کر پسند کیا اور اسکی مقبولیت میں اضافہ کردیا۔

شیئر: