Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان ، ووٹروں کی تعداد9 ساڑھے کروڑ سے تجاوز

  اسلام آباد... الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری اعداد وشمار کے مطابق ملک میں ووٹروں کی کل تعداد 9 کروڑ 70 لاکھ 20 ہزار ہے۔ نظر ثانی شدہ انتخابی فہرستوں کے حوالے سے بتایا گیا کہ رائے دہندگان کی کل تعداد کا 56 فیصد مردجبکہ 44 فیصد خواتین پر مشتمل ہے۔ پنجاب میں درج و وٹروں کی تعداد 5 کروڑ 58 لاکھ 20ہزار سے زیادہ ہے۔ سندھ میں2 کروڑ 6 لاکھ40 ہزار ، خیبرپختونخوا میں ایک کروڑ 40 لاکھ سے زیادہ ، بلوچستان میں 37 لاکھ ، فاٹا میں21 لاکھ اور وفاقی دارالحکومت میں 6 لاکھ 94 ہزار رائے د ہندگان کا اندراج ہے۔
 

 

شیئر: