اسلام آباد... پاکستان میں پٹرول اور ڈیزل کے نرخوں میں ڈیڑھ روپے فی لٹر کمی کردی گئی۔ جمعہ کووزیر خزانہ اسحاق ڈار نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ نئی قیمتوں کا اطلاق جمعہ کی رات 12 بجے سے ملک بھر میں ہوگا۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں گراوٹ کے باعث کی گئی ۔حکومت اب بھی عوام کو سبسڈی دے رہی ہے۔یکم جولائی سے ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 79.90 روپے لٹر ، پٹرول 71.30 روپے لٹر ہے۔ لائٹ ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمت برقرار رکھی گئی ۔واضح رہے کہ اوگرا نے پٹرول 3.30 روپے سستا کرنے کی سفارش کی تھی ۔