Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دہشتگردی کے سرپرستوں کا مقابلہ کرینگے ، السیسی

قاہرہ۔۔۔۔مصری صدر عبدالفتاح السیسی نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ مصر دہشتگردی کی سرپرستی کرنیوالے ممالک کا مقابلہ کرے گا۔30جون کو آنیوالا انقلاب انتہا پسند جماعتوں کی مدد کرنیوالے ممالک سے لڑنے کیلئے پرعزم ہے۔ بعض برادر ممالک کے خفیہ عزائم منکشف ہوچکے ہیں۔ مصر اپنے سرگرم علاقائی کردار کی بازیابی کے حوالے سے سنجیدہ ہے۔ وہ 30جون کے انقلاب کی چوتھی سالگرہ کے موقع پر مصری چینلز کے ذریعے اپنے عوام سے مخاطب تھے۔ السیسی نے کہا کہ انقلاب کا پہلا ہدف مذہبی فاشزم اور اقتدار میں من مانی کو مسترد کرنا تھا ہے اور رہیگا۔

شیئر: