ریاض۔۔۔۔سعودی وزارت تجارت و سرمایہ کاری نے ریاض سرکلر روڈ کے ایک پٹرول پمپ کو پانی تیل میں ملاکر فروخت کرنے پر سربمہر کردیا۔ ملاوٹی تیل استعمال کرنیکی وجہ سے 6گاڑیوں کا انجن خراب ہوگیا تھا۔ مالکان نے رپورٹ کی تھی۔ وزارت کے ترجمان عبدالرحمان الحسین نے واضح کیا کہ الزام ثابت ہوجانے پر 2برس قید یا 5لاکھ ریال جرمانہ یا دونوں سزائیں بیک وقت دی جاسکیں گی۔