ریاض۔۔۔۔بین الاقوامی عہدیداروں نے یمن میں ہیضے کی وباء سے نمٹنے کیلئے 66.7ملین ڈالر کا عطیہ دینے پر سعودی ولیعہد ، نائب وزیر اعظم و وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان کو خراج تحسین پیش کیا۔ یمن میں متعین برطانیہ کے سفیر نے ٹویٹر کے اکاؤنٹ پر تحریر کیا کہ ولیعہد کے عطیے کی بدولت یونیسیف اور عالمی ادارہ صحت کو یمن میں ہیضے کی وباء سے نمٹنے میں بڑی مدد ملے گی۔ ایسے ہی تاثرات کا اظہار اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے نمائندے اور عالمی ادارہ صحت کے ریجنل ڈائریکٹر نے بھی کیا ہے۔