Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نیویارک کے اسپتال میں فائرنگ،ڈاکٹر ہلاک

نیویارک... نیویارک کے اسپتال میں فائرنگ سے ایک ڈاکٹر ہلاک اور 5 افراد زخمی ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق جمعہ کو برونکس اسپتال میں ایک شخص لیب کوٹ پہنے داخل ہوا اور فائرنگ شروع کر دی ۔ پولیس کی بھاری نفری جائے وقوع پر پہنچ گئی۔ پولیس کارروائی کے دوران مبینہ حملہ آور نے خود کشی کرلی۔ حملہ آور اسپتال کا سابق ملازم تھا ۔ اس کی شناخت ڈاکٹر ہنری بیلو کے نام سے ہوئی ہے ۔ پولیس کہ شواہد اکٹھے کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ۔

 

شیئر: