Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ڈپارچرکارڈ بھرنے کی شرط ختم

نئی دہلی۔۔۔۔آج ہفتے سے بیرون ملک جانیوالے ہندوستانیوں کیلئے ڈپارچر کارڈ بھرنا ضروری نہیں ہوگا لیکن بذریعہ ٹرین ،بحری جہاز اور سڑک سے بیرون ملک جانیوالوں کیلئے یہ کارڈبھرنا ہوگا۔ ابتک بیرون ملک جانیوالوں سے ان کا نام ،جائے ولادت ، پاسپورٹ نمبر ،ہند میں ان کا رہائشی پتہ ، فلیٹ نمبراور تاریخ وغیرہ درج کرائی جاتی تھی لیکن اب اس کی ضرورت نہیں پڑیگی۔ وزارت داخلہ نے ایک بیان میں کہا کہ یکم جولائی 2017سے تمام بین الاقوامی ہوائی اڈوں سے بیرون ملک جانیوالے ہندوستانیوں سے ایسے کارڈز نہیں بھروائے جائیںگے۔ واضح رہے کہ وطن واپس آنیوالوں سے پہلے ہی ایسے کارڈ بھروانے کی شرط ختم کی جاچکی ہے۔ اس فیصلے سے امیگریشن کے ضابطے مکمل ہونے کیلئے خاصہ وقت بچے گااور ایئر پور حکام بڑی تعداد میں مسافروں کی خدمات انجام دے سکیں گے۔حکام کا کہنا ہے کہ اس فیصلے سے ہر مسافر کا 5سے 10منٹ تک وقت بچے گا۔

شیئر: