Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مصباح الحق افغانستان کیخلاف میچ کھیلیں گے

لندن...پاکستانی ٹیسٹ ٹیم کے سابق کپتان مصباح الحق اور سری لنکا کے سابق کپتان و وکٹ کیپر کمار سنگا کارا ایم سی سی کی جانب سے افغانستان کے خلاف میچ میں شرکت کریں گے۔نیوزی لینڈ کے سابق کپتان برینڈن میکولم کی قیادت میں یہ میچ کھیلنے والی ایم سی سی ٹیم کے دیگر معروف سابق کھلاڑیوں میں شیو نرائن چندرپال اورسمیت پٹیل کے علاوہ کرس ریڈ شامل ہو ں گے۔ یہ میچ11جولائی کو لارڈز میں کھیلا جائے گا۔یہ لارڈز کے تاریخی گراونڈ پرافغان ٹیم کا پہلا ون ڈے میچ ہو گا۔

 

شیئر: