جدہ ۔۔۔۔سعودی عرب میں مقیم غیر ملکیوں اور وزٹ ویزوں پر آنیوالوں پر مقررہ فیسوں میں اضافہ نافذ کردیا گیا۔یہ فیصلہ 2020ء کی آمد تک بجٹ میں آمدنی اور اخراجات میں توازن پیدا کرنے کیلئے کیا گیا ہے۔ 2017کے دوران غیر ملکی کارکنان کے مرافقین پر فی مرافق 100ریال ماہانہ فیس نافذ کی جائیگی۔ اس سے سال رواں کے آخر تک ایک ارب ریال جمع ہونگے۔2020میں کسی بھی نجی ادارے میں کام کرنیوالے سعودی کارکنان سے زیادہ غیر ملکی کارکنان پر فی کارکن 800ریال وصول کئے جائیں گے جبکہ سعودی کارکنان کی تعداد کم ہونے کی صورت میں فی غیر ملکی کارکن 700ریال لئے جائیں گے۔ اس مدمیں 65ارب ریال وصول ہونگے۔آئندہ برس سے غیر ملکی کارکن کے ہر مرافق سے 300، 2019ء میں 500اور 2020میں 700ریال وصول کئے جائیں گے۔