پنسلوانیہ- - - - جدید ٹیکنالوجی کے نتیجے میں اب آپ اپنے ڈیسک کو بھی ٹچ اسکرین میں تبدیل کرسکتے ہیں۔ پنسلوانیہ میں کارنیگی میلن یونیورسٹی کے تحقیقی گروپ نے ایک ایسی ٹیکنالوجی دریافت کی ہے جس کے نتیجے میں ایک پروجیکٹر کے ذریعے ساری چیزیں آپ کے ڈیسک پر فلم کی طرح نظر آئیں گی اور آپ ان مختلف بٹنز کو دبا کر ڈیسک پر ہی اپنا سارا کام کرسکتے ہیں۔ محققین کا کہنا ہے کہ آپ کا اسمارٹ فون ڈیسک پر نظر آسکتا ہے۔ صرف اس میں لائٹ بلب تبدیل کرنا ہوگا۔ اس نئی ٹیکنالوجی کو "ڈیسکٹوپوگرافی " کا نام دیا گیاہے۔ یہ آپ کی ساری اسمارٹ فون اسکرین کو کسی ڈیسک یا بستر پر بھی اجاگر کرسکتا ہے۔ محققین اس پر برسوں سے کام کررہے تھے لیکن اب تک کامیاب نہیں ہوئے تھے۔ اس کے پروجیکٹر کو چارج کرنے کی ضرورت نہیں پڑتی یہ صرف بلب کے ساکٹ سے توانائی حاصل کرسکتا ہے۔