Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مغربی جاپان سے چوکور تربوزوں کی فراہمی شروع

ٹوکیو ۔۔۔۔مغربی جاپان سے چوکور تربوزوں کی فراہمی شروع کر دی گئی۔ مغربی جاپان کے علاقے کاگاوا کے کاشتکاروں نے چوکور تربوزوں کی ملک بھر میں فراہمی شروع کر دی ہے۔چوکور تربوز سب سے پہلے زین تسْوجی شہر کے علاقے فْودے اوکا کے کاشتکاروں نے 45 سال قبل وضع کیے تھے تاکہ وہ ریفریجریٹر میں آسانی سے سما سکیں۔یہ تربوز شروع میں کھانے کیلئے فروخت کئے گئے تھے تاہم یہ زیادہ میٹھے نہیں تھے اور صرف آرائشی مقصد کیلئے پہچانے جاتے تھے۔ گزشتہ روز 5 زرعی فارموں سے کْل 260 چوکور تربوز ایک مرکز لائے گئے جہاں ان کے خراب نہ ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے انہیں ڈبوں میں بند کیا گیا۔کاشتکاروں کا کہنا ہے کہ تربوز مکمل پکنے سے قبل انہیں ایسے ڈبوں میں پیک کیا جائے جن کی ہر سائیڈ 18 سینٹی میٹر ہو۔کاشتکاروں کے مطابق تھوک منڈی میں ان کی قیمت فروخت تقریباً 90 ڈالر فی دانہ رکھی جائے گی۔

شیئر: