لوزیانہ۔۔۔۔جنوبی لوزیانہ میں ڈاکٹروں نے کہا کہ انسان کا دماغ کھانے والے جراثیم کی شناخت کرلی گئی ہے۔ انہوں نے مقامی لوگوں کو خبردار کیا کہ وہ اپنے بچوں کو عام پانی استعمال نہ کرنے دیں کیونکہ یہ بیماری آلودہ پانی سے پیدا ہورہی ہے۔ پانی پینے کے نتیجے میں یہ جراثیم دماغ میں انفیکشن پیدا کررہے ہیں۔ یہ انتہائی خطرناک ہیں۔ اگر ناک میں پہنچ جائیں تو موت بھی واقع ہوسکتی ہے۔ 2016ء میں بھی ایک شخص ان جراثیم کے حملوں میں ہلاک ہوا تھا اور اس کے خاندان والوں نے پچھلے پیر کو اوہایو میں ایک عدالت میں مقدمہ دائر کردیاہے۔ بتایا جاتا ہے کہ نلکے کا پانی پینا غیر محفوظ ہے اور لوگوں کوچاہئے کہ وہ اس سے گریز کریں۔اس جراثیم کے نتیجے میں انسان کے ٹیشوز مرجاتے ہیں ۔ ابتدائی حملے کے بعد یہی سمجھا جاتا ہے کہ مریض عام سی بیماری میں مبتلا ہوا ہے یہ جراثیم ناک میں پہنچ گیا تو موت یقینی ہوتی ہے۔ خاص طور پر بچوں کیلئے مسئلہ ہوسکتا ہے۔ لوزیانہ کے محکمہ صحت نے آلودہ پانی سے آبی محکمہ کو آگاہ کردیا جس کے بعد پانی کے نمونوں کا جائزہ لیا گیا جس میں ایسے جراثیم پائے گئے۔اب آبی محکمہ بھی پانی کو مزید صاف کرنے کیلئے کام کررہا ہے۔محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ لوگوں کو چاہئے کہ نہانے کے دوران پانی ناک میں نہ ڈالیں ۔پچھلے عشروں کے دوران ایسے 35مریضوں کو اسپتال میں داخل کیا گیا تھا جو مرنے کے قریب پہنچے ہوئے تھے۔