لندن ۔۔۔۔برطانیہ میں صحت کے ایک ادارے نے خبردار کیا ہے کہ 50ہزار سے زیادہ شہریوں کے کولہے کے آپریشن کے دوران جو سلاخ ڈالی گئی تھی وہ ’’زہریلی ‘‘تھی۔ادارے نے ایسے تمام مریضوں پر زوردیا کہ خود اپنی سلامتی کیلئے ایکسرے اور خون کا معائنہ کرائیں۔سرکاری ادارے نے اعلان کیا کہ یہ سلاخیں ان کی صحت کیلئے بہت زیادہ خطرناک ثابت ہونگی۔ان کو چاہئے کہ وہ فوری طور پر آپریشن کراکے یہ سلاخیں نکلوائیں اور اس کی جگہ کوئی اور سلاخ ہونی چاہئے۔ ادارے کی شکایت کے بعد خیال ہے کہ 56ہزار سے زیادہ مریض اپنا دوبارہ طبی معائنہ کرائیں گے۔حکام نے یہ انتباہ اس وقت دیا جب انہوں نے دیکھا کہ ایک مریض آپریشن کے باوجود تکلیف کی شکایت کررہا ہے۔اس کے بعد جائزہ لیا گیا تو پتہ چلا کہ اس کے کولہے میں جو سلاخ فٹ کی گئی تھی وہ مسئلہ پیدا کررہی ہے۔واضح رہے کہ 2010ء میں بھی اس طرح کے مسائل سامنے آئے تھے جب ایک کمپنی کی فراہم کردہ 10ہزار سلاخیں واپس کردی گئی تھیں۔ان کی وجہ سے مریض کے گردے متاثر ہوتے ہیں۔ ہڈی کے گرد گوشت گلتا رہتا ہے اور پٹھوں کو نقصان پہنچتا ہے۔