Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بی جے پی رہنماؤں کے چالان پر خاتون پولیس افسر کا تبادلہ

بلند شہر۔۔۔۔پولیس کی جس خاتون افسر سریشتا ٹھاکر کا بہرائچ تبادلہ کردیا گیا۔ انہوں نے چند دن پہلے ہی مقامی بی جے پی رہنماؤں میں سے 5کو سرکاری کام کاج میں خلل ڈالنے پر جیل بھجوادیا تھا۔ مقامی رہنماؤں نے اسے ناک کا مسئلہ بنا لیا اور ہائی کمان سے مطالبہ کیا کہ ٹھاکر کے خلاف کارروائی کی جائے تاہم بلند شہر کے بی جے پی صدر مکیش بھاردواج نے کہا کہ پارٹی کارکنوں اور رہنماؤں کی عزت کیلئے یہ تبادلہ ضروری تھا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ خاتون افسر نے وزیر اعلیٰ یوگی اور دیگر پارٹی رہنماؤں کے خلاف قابل اعتراض زبان استعمال کی تھی۔ ٹھاکر اور ان کی ٹیم 22جون کو گاڑیوں کی چیکنگ کررہی تھی جب انہوں نے ایک موٹر سائیکل سوار کوہیلمٹ نہ لگانے پر 200روپے جرمانہ کیا۔ اس شخص نے کہا کہ میں بی جے پی کا رہنما پرمود کمار ہوں جبکہ میری اہلیہ بلند شہر میں ضلع پنچایت کی رکن ہیں جس پر تلخ کلامی ہوئی۔ اس شخص نے فوراً بی جے پی رہنماؤں کو فون ملا دیا جو وہاں پہنچ گئے اور پولیس کارروائی پر اعتراض کیا۔ بھاردواج بھی وہاں پہنچ گئے اور تلخ کلامی شروع کردی اور الزام لگایا کہ یہ کانسٹبل نے پرمود کمار سے رشوت مانگی تھی۔

شیئر: