Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

زمین پر قبضے کا مقدمہ، جیٹ ایئرویز کا افسر گرفتار

غازی آباد ۔۔۔۔۔غازی آباد پولیس نے اتوار کو ایک شخص کو گرفتار کیا ہے جس نے دعویٰ کیا کہ وہ جیٹ ایئرویز کا اعلیٰ افسر ہے۔ پولیس نے کہا کہ زمین پر قبضے کے کیس میں اسے گرفتار کیا گیا ۔ ایس پی غازی آباد نے بتایا کہ ملزم کا نام ابھینیش سنگھ بیدی ہے۔ اسے اس کی رہائش سے گرفتار کیا گیا ۔ اس کیخلاف غازی آباد میونسپل کارپوریشن نے زمین پر قبضے کا مقدمہ درج کرایا تھا۔ پوچھ گچھ کے دوران ملزم کا کہنا تھا کہ وہ ممبئی میں جیٹ ایئرویز کے سیکیورٹی معاملات کا انچارج ہے۔

شیئر: