نئی دہلی۔۔۔۔۔۔ہندوستان میں جی ایس ٹی کے نفاذ کے بعد صارفین کیلئے کچھ خوشخبریاں بھی ہیں اوربری خبر بھی۔اچھی خبر ہندوستان یونی لیور اور امول کی طرف سے آئی ہے جنہوں نے اپنی کئی اشیاء کی قیمتوں میں فوری کمی کردی ہے۔یہی کام ماروتی ، ٹویوٹا اور بی ایم ڈبلیو نے بھی کیا ہے۔کاروں کی قیمتوں میں 2300روپے تک کمی آئی ہے تاہم ہائبرڈ گاڑیوں کا ٹیکس ریٹ بڑھا دیا گیاہے۔ ہارلے ڈیوڈسن اور ٹرمپ جیسی سپر بائیک کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوگا۔کئی دوسری کمپنیاں جی ایس ٹی لگنے کے بعد جمع تفریق میں مصروف ہیں جبکہ سامسنگ نے ٹیکس ریٹ تبدیل ہونے کیساتھ ہی اپنی اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے۔جہاں تک موبائل فون کا تعلق ہے ایپل نے اپنے ایک ماڈل پر قیمت میں 5600روپے کمی کردی جبکہ سامسنگ ابھی حساب کتاب میں ہی مصروف ہے۔