Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دبئی:عوامی راج پارٹی کے اجلاس میں جمشید دستی کی گرفتاری کی مذمت

دبئی؛ عوامی راج پارٹی یو اے ای کے عہدیدارن کا ہنگامی اجلاس منعقد ہوا جس میں پارٹی قائد جمشید دستی کے خلاف سیاسی انتقامی مقدموں اور گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی۔ گزشتہ روز دبئی کے مقامی ریسٹورنٹ میں عوامی راج پارٹی یو اے ای کے  صدر حاجی اللہ بخش نیاز کی  سربراہی میں منعقد ہونے والے اجلاس میں نائب صدر محمد خالد، سیکریٹری اطلاعات محمد طارق اور محمد بلال سمیت کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔  اس موقع پر مقررین کا کہنا تھا کہ جمشید دستی عوامی لیڈر ہیں ۔  اس مشکل وقت میں ہم ان کے ساتھ ہیں۔ وہ دن دور نہیں جب تمام لٹیروں کو  منہ کی کھانی پڑے گی۔ عہدیداروں نے کہا کہ  بہت جلد یو اے ای میں  ورکرز کنویشن منعقد کیا جائے گا۔
 

شیئر: