Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ سلمان کے دورہ تیران و صنافیر کی تردید

ریاض (واس) قاہرہ میں عرب لیگ کے یہاں متعین سعودی سفیر احمد عبدالعزیز قطان نے واضح کیا ہے کہ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے تیران اور صنافیر کے دورے کا کوئی پروگرام نہیں بنایا ۔ وہ مصری اخبارات اور سوشل میڈیا پر گردش کرنیوالی اس رپورٹ پر تبصرہ کر رہے تھے جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ خادم حرمین شریفین جدہ سے تبوک کے سفر پر روانہ ہو رہے ہیں ۔ وہ 12دن تک تبوک ریجن کا دورہ کریں گے اس موقع پر وہ کنگ سلمان پل کا سنگ بنیاد رکھیں گے اور تیران اور صنافیر جزیروں پر سعودی پرچم لہرائیں گے ۔ قطان نے تمام ذرائع ابلاغ سے پر زور اپیل کی کہ اس قسم کی باتیں کرتے وقت احتیاط سے کام لیں ۔ ودی عرب سے متعلق خبر نشر کرنے سے پہلے اس کے سفارتخانے سے تصدیق کر لیا کریں ۔

شیئر: