وارنسی۔۔۔۔وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا ہے کہ مال اور خدمات ٹیکس (جی ایس ٹی)گڈز اینڈ سروسز ٹیکس سے ملک کے عوام کی قسمت بدل جائیگی۔ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ٹیکسوں میں اصلاحات کے نتیجے میں کرپشن ختم ہوگی۔ اس کے علاوہ اشیاء کی قیمتیں کم ہونگی۔تاجروں کو ’’انسپکٹرراج سے چھٹکارا مل جائے گا۔واضح رہے کہ 30جون کو نصف شب میں جی ایس ٹی لاگو کردیا گیا۔شروع میں کہا گیا تھا کہ ضروری اشیاء اور پر تعیش چیزوںپر الگ الگ ٹیکس لگے گا لیکن جی ایس ٹی کے تحت تمام اشیاء پر یکساں ٹیکس نافذ ہوگا۔