Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کرکٹ ٹیم کیلئے انعامی رقم کا اعلان چیلنج

  اسلام آباد...چیمپئینز ٹرافی جیتنے والی پاکستانی کرکٹ ٹیم کو وزیراعظم کی جانب سے انعامی رقم دینے کا اعلان ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔ درخواست گزار کی جانب سے عدالت سے استدعا کی گئی کہ عوام کے ٹیکس سے جمع کردہ 22 کروڑ روپے کی خطیر رقم اس طرح کیوں بانٹی جارہی ہے کھلاڑی تنخواہ، میچ فیس اور دیگر مراعات کی مد میں بھاری رقوم وصول کرتے ہیں۔ درخواست گزار نے کہا کہ عدالت حکم امتناع جاری کرے وزیراعظم کو ٹیکس کا پیسہ بانٹنے سے روکے۔ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے درخواست کی سماعت کے موقع پر استفسار کیا کہ بتایا جائے وزیراعظم کس قانون کے تحت کتنی رقم کھلاڑیوں کو دے سکتے ہیں۔عدالت نے رقم دینے سے متعلق ڈپٹی اٹارنی جنرل سے قانونی معاونت طلب کرلی۔ متعلقہ قوانین پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے درخواست کی سماعت ملتوی کردی ہے۔واضح رہے کہ وزیراعظم نوازشریف نے چیمپئنز ٹرافی جیتنے والی قومی ٹیم کے ہر کھلاڑی کے لئے ایک ایک کروڑ روپے انعام کا اعلان کیا ہے۔

 

شیئر: