امیر کویت سے قطری وزیر خارجہ کی ملاقات، مکتوب حوالے کیا
کویت: کویتی خبر رساں ایجنسی نے امیر کویت شیخ صباح الاحمد اور قطری وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبد الرحمن آل ثانی کی ملاقات اور امیر قطر کا مکتوب حوالے کرنے کی تصاویر کردی ہیں۔ قطری وزیر خارجہ نے آج کویت کا دورہ کرکے امیر کویت سے ملاقات کی اور عرب ممالک کے مطالبات کے حوالے سے امیر قطر شیخ تمیم کا جواب حوالے کیا۔ واضح رہے کہ عرب ممالک کی طرف سے قطر کو 13مطالبات دیئے گئے تھے جنہیں پورا کرنے کے لئے 10دن کی مہلت دی گئی تھی۔ یہ مہلت کل اتوار کو ختم ہوگئی تاہم امیر کویت کے مطالبے میں مہلت میں 48گھنٹے کی توسیع کی گئی ہے۔