نواز شریف قومی رہبر کی حیثیت اختیار کرچکے ہیں، شاہ خسرو جان
ریاض ( ذکاءاللہ محسن)مسلم لیگ ن اور یوتھ ونگ کے نوجوان رہنما سید شاہ خسرو جان نے کہا ہے کہ نواز شریف قومی رہبر کی حیثیت اختیار کرچکے ہیں۔ میاں صاحب کو جس وقت حکومت ملی اس وقت ملکی خزانہ خالی تھا، ملک میں بد امنی، سیاسی عدم استحکام، صوبائی تعصب ، کرپشن کی بھرمار، اداروں کی کارکردگی نہ ہونے کی برابر، مہنگائی کا طوفان، دہشت گردی کیوجہ سے کاروباری زندگی معطل اور انفراسٹرکچر سمیت مختلف چیزیں بربادی تھیں۔ حکومت ملنے کے فورا بعد میاں صاحب نے مختلف ممالک کے دورے کئے۔ وزراء نے دن رات ایک کرکے مختلف منصوبے بنائے، بیوروکریسی کو ایکٹیو کردیا گیا اور آخر کار اس مرحلے کو پہنچے کہ بیرونی ممالک سے سرمایہ کاری لانے میں کامیاب ہوگئے۔ ملک میں مختلف قسم کے پراجیکٹس لگادئے گئے جس میں چھوٹے بڑے اور درمیانے لیول کے منصوبے شامل تھے۔ اس وقت ملک اس صورتحال سے نکل چکا ہے جس وقت میاں صاحب کو حوالہ کیاگیا تھا۔ آج مخالفین بغلیں بجا کر میاں صاحب پر تنقید کرتے ہیں، ان کو یاد ہونا چاہئے کہ اس شخص کے وجہ سے ہی یہ ملک اپنے پیروں پر کھڑا ہونے والا ہے۔بار بار جی آئی ٹی میں بلانے والے بتائیں کہ آخر میاں نوازشریف کو کس جرم کی سزا دی جارہی ہے۔ کیا کہیں انہیں ملک سے محبت کی سزا تو نہیں دی جارہی۔