لکھنؤ۔۔۔۔کراچی کی رہنے والی 25سالہ سعدیہ نے لکھنؤ میں 28سالہ نوجوان سے شادی کیلئے ہندوستانی وزیر خارجہ سشما سوراج سے مدد طلب کرلی۔ دونوں کی شادی 2012ء میں طے ہوئی تھی تاہم اسلام آباد میں ہندوستانی ہائی کمیشن، سعدی، والدین اور ان کے بھائی کو ویزہ دینے سے انکاری ہے۔ شادی کی تاریخ یکم اگست رکھی گئی ہے ۔سعدیہ نے وزیر خارجہ ہند سے ویزے کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ ’’اس بیٹی کی ہیلپ کیجئے، آپ ہی میری واحد امید ہیں‘‘۔سعدیہ کے ٹویٹر کا جواب ابتک موصول نہیں ہوا۔ 2012میں سعدیہ اور اس کے خاندان والے لکھنؤ گئے تھے اور وہیں یہ بات طے ہوئی تھی بعد میں دونوں خاندان والے فون پر باتیں کرتے رہے۔ انہیں یہ احساس بھی نہ ہوا کہ ویزہ نہ ہونے کی وجہ سے شادی خطرے میں پڑجائیگی۔ہندوستانی نوجوان سید نے بھی مسئلے کے حل کیلئے سشما سوراج سے مدد مانگی ہے۔