لندن۔۔۔۔۔لیبارٹری ٹیسٹ سے پتہ چلا ہے کہ سپرمارکیٹ کی شاپنگ ٹرالی میں ٹوائلٹ کے دروازے کی کنڈی سے 361فیصد زیادہ بیکٹیریا ہوتے ہیں۔ سائنسدانوں نے کہا کہ مختلف اسٹورز کی3چوتھائی ٹرالیوں میں خطرناک جراثیم ہوتے ہیں۔ یہ نتیجہ 4مختلف اسٹورز سے حاصل کی جانیوالی ٹرالیوں کا جائزہ لینے کے بعد پیش کیا گیا۔ کم قیمت پر اشیاء فروخت کرنیوالی ٹرالیوں کا تو اور برا حال ہے جہاں زیادہ جراثیم پائے گئے تاہم بڑے سپر اسٹورز کی ٹرالیاں صاف ستھری تھیں لیکن اس کے باوجود ان میں کچن کے کاؤنٹر میں پائے جانیوالے بیکٹیریا سے 3گنا زیادہ تھے۔ روایتی اسٹورز کی ٹرالیاں گندی ترین تھیں ۔بڑے اسٹورز میں ایسی صاف ستھری ٹرالیاں موجود تھیں جہاںایسے جراثیم پائے گئے جن سے زہر خورانی ہوسکتی ہے۔