Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مشرفی مرتضیٰ ورلڈ کپ تک کپتان رہیںگے

ڈھاکا...بنگلہ دیشی کرکٹ بورڈنے مشرفی مرتضیٰ کو ورلڈ کپ 2019 تک ون ڈے ٹیم کا کپتان برقرار رکھنے کا اعلان کردیا ۔دورئہ سری لنکا کے دوران مشرفی نے ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا جس کے بعد قیاس آرائی ہو رہی تھی کہ وہ چیمپئنز ٹرافی کے بعد دیگر فارمیٹس کو بھی الوداع کہہ دیں گے۔ بورڈ کے صدر نظم الحسن نے بتایا کہ مشرفی ریٹائر نہیں ہورہے اور نہ ہمارا ان کو قیادت سے ہٹانے کا کوئی ارادہ ہے، مستقبل کے حوالے سے کچھ منصوبے بنائے ہوئے ہیں جس کے تحت انہیں قائد کے طور پر برقرار رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ سینئر کرکٹر کے طور پرمشرفی مرتضیٰ نوجوان کھلاڑیوں کے لئے بھی تحریک کا باعث ہیں اس لئے انہیں اگلے ورلڈ کپ تک کپتانی جاری رکھنے کو کہا گیا ہے۔

 

شیئر: