Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تروپتی میں انٹرمیڈیٹ کی طالبہ نے ہاسٹل کے کمرہ میں خودکشی کر لی

حیدرآباد - - - -  - -آندھراپردیش کے تروپتی میں انٹرمیڈیٹ کی ایک طالبہ نے ہاسٹل کے اپنے کمرہ میں پھانسی لے کر خودکشی کرلی۔یووننا جس کا تعلق ضلع چتور سے ہے،چند دن گھر میں گزار نے کے بعد ہاسٹل پہنچی ۔اس نے حال ہی میں نارائنا میڈیکل اکیڈیمی میں داخلہ حاصل کیاتھا۔ہاسٹل کے وارڈن نے میڈیا سے کہا کہ وہ بعض شخصی مسائل پر مایوس تھی ۔یووننا نے اس وقت اپنے کمرہ میں پھانسی لے کر خودکشی کرلی جب اس کی سہیلیاں رات کا کھانا کھانے کے لئے باہر گئی ہوئی تھیں۔دوسری طرف طلبہ تنظیموںنے الزام لگایا کہ انتظامیہ کے دبائو،ضروریات اور نفسیاتی مسائل کے تئیں لاپرواہی پر اس نے یہ انتہائی اقدام کیا ۔ایسا ہی ایک اور واقعہ قبل ازیں بھی اسی کالج میں پیش آیا تھا۔پولیس نے مشتبہ موت کا معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔

شیئر: