مدینہ منورہ- - - - مسجد نبوی شریف میں پیر کو فجر کے وقت نمازی الجھ گئے۔امام و خطیب شیخ علی الحذیفی نماز پڑھا رہے تھے۔ ان کے دعائیہ کلمات کو بعض نمازی دوسرے سجدے کی تکبیر سمجھ کر سجدے میں چلے گئے جبکہ دیگر اپنی حالت پر قائم رہے۔ مسجد نبوی شریف سے محبت کرنے والے لوگوں نے اس موقع پر توجہ دلائی کہ "المکبریہ"کو موثر کرنا ضروری ہے تاکہ مقتدی حضرات رکوع ، سجدہ ، قیام اور قعدہ کے لئے تکبیر پر انحصار کر سکیں اور فجر کی نماز میں پیش آنے والی مذکورہ صورتحال سے دوبارہ دوچار نہ ہوں۔