Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’’حساب المواطن‘‘ ختم نہیں ہوا

ریاض۔۔۔۔وزارت محنت و سماجی فروغ کے عہدیدار نے واضح کیا ہے کہ ’’حساب المواطن‘‘سٹیزن اکاؤنٹ کا پروگرام برقرار ہے۔ اقتصادی اصلاحات کی پالیسی کے تحت پٹرول کے نرخوں میں تبدیلی سے قبل موثر کردیا جائے گا۔وزارت کے عہدیدار نے بتایا کہ اکثر شہریوں کی درخواستیں مکمل ہیں۔اس پروگرام سے 17سرکاری ادارے جڑے ہوئے ہیں۔جب بھی پٹرول کے نرخوں میں تبدیلی کا فیصلہ ہوگا حساب المواطن کو موثر کردیا جائے گا۔ وزارت نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اس حوالے سے 19912پر رابطہ کرکے استفسار کرسکتے ہیں۔افواہوں پر کان نہ دھریں۔

شیئر: