Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عمران نے سرکاری ہیلی کاپٹر کیوں استعمال کیا،مریم اورنگزیب

اسلام آباد...وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے مریم نواز کو سرکاری پروٹوکول نہیں دیا گیا۔تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے ٹویٹر بیان پر ردعمل میں انہوں نے کہا کہ مریم نواز خاندان کی ذاتی گاڑیوں کے ذریعے جوڈیشل اکیڈمی پہنچیں۔انہوں کہا کہ عمران خان اس بات کی وضاحت کریں کہ انہوں نے کس حیثیت میں خیبرپختونخوا حکومت کا ہیلی کاپٹر استعمال کیا۔ عمران خان کو یہ بھی وضاحت کرنی چاہئیے کہ وہ عدالتوں سے کیوں فرار ہو رہے ہیں۔ دریں ا ثناءمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان دیکھیں عوام کی محبت کیا ہوتی ہے۔ بیٹیوں کی عزت کرنے والے اسی طرح ساتھ آتے ہیں لیکن آپ جیسے لوگ جو بیٹیوں کو قبول ہی نہیں کرتے وہ ایسے ہی بیان دیتے ہیں، آپ آ ج بھی جھوٹ بولنے سے باز نہیں آئے۔

 

شیئر: