اسلام آباد ... پاکستان نے کہا ہے کہ کشمیری رہنمامیر واعظ عمر فاروق کے رشتہ داروں کو ہراساں کیا جا رہا ہے۔ اس قسم کے جارحانہ اقدامات اور حربوں سے کشمیری عوام کو حق خود اردایت کیلئے جائز جدوجہد سے ہٹایا نہیں جا سکتا۔ عمر فاروق کے رشتہ داروں کی ہندوستانی نیشنل انویسٹی گیشن یجنسی( این آئی اے) ہیڈ کوارٹر میں طلبی سے متعلق دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے وراردادوں کے مطابق حل کرنے کی ضرورت ہے۔پاکستان تنازع کے پر امن حل کیلئے کشمیری عوام کی سیاسی ،سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔