Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

والوو نے روایتی انجن کی تیاری بند کرنے کا اعلان کر دیا

اسٹاک ہوم- - - - -سوئڈن کی معروف کار بنانے والی کمپنی والوو نے روایتی انجن ترک کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اگلے3 سال میں والوو کی تمام گاڑیاں ہائبرڈ یا الیکٹرک انجن سے چلیں گی۔والوو نے کہا ہے کہ 2019 تک ان کی تمام گاڑیاں روایتی انجن کے بجائے الیکٹرک یعنی بجلی اور ہائیبرڈ انجن یعنی پیٹرول اور بجلی دونوں کی مدد سے چلنے والے انجن بنائے گا۔والوو کے چیف ایگزیکٹیو ہکان سیمیولسن نے اس موقع پر کہا کہ اب روایتی انجن بنانے کا وقت نہیں رہا۔والوو دنیا بھر میں محفوظ گاڑیاں بنانے کی وجہ سے مقبول ہے۔ اسے 2010 میں چینی کار بنانے والی کمپنی گیلی نے خریدا تھا۔والوو کا یہ اعلان الیکٹرک گاڑیاں بنانے والی کمپنی ٹیسلا پر دباؤ بڑھائے گا، اتوار کو ٹیسلا کے مالک ایلون مسک نے اعلان کیا تھا کہ وہ اپنی نئی گاڑی جس کا نام 'ماڈل 3' ہے کی ڈلیوری اس ماہ کے آخر میں شروع کر دے گا۔مسک نے یہ بھی کہا ہے کہ اس سال کے آخر تک ان کی کمپنی ہر ماہ اوسطاً دو لاکھ گاڑیاں بنائے گی۔ٹیسلا کی مقبولیت نے روایتی امریکی گاڑیاں بنانے والی کمپنیوں کی اجارہ داری ختم کی اور اب اس کی مالیت تقریباً 60 ملین ڈالر ہے۔

شیئر: