Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خطرے سے دوچار ویکیوٹا کو بچانے کیلئے ڈولفن کا استعمال

میکسیکو- - - - - میکسیکو کی حکومت کا کہنا ہے کہ ویکیوٹا نامی ممالیہ کی نسل کو خاتمے سے بچانے کے لیے وہ ان ڈولفن مچھلیوں کو استعمال کرنے کا ارادہ رکھتی ہے جنھیں امریکی نیوی نے تربیت دی ہے۔وزیرِ ماحولیات رافیل پاسیحوانوں کے بقول ڈولفن کے ذریعے ان ممولیوں کو محفوظ آب گاہوں میں لایا جائے گا۔میکسیکو نے جال سے مچھلیاں پکڑنے پر بھی مستقل پابندی عائد کر دی ہے کیونکہ خیال کیا جاتا ہے کہ ویکیوٹا ان جالوں میں پھنس کر مر جاتے ہیں۔سائنسدانوں کا اندازہ ہے کہ خلیج کیلیفورنیا میں تقریباً 40ویکیوٹا ہی زندہ بچے ہیں۔وزیرِ ماحولیات کے مطابق اس منصوبے پر رواں برس ستمبر سے عملدرآمد شروع کر دیا جائے گا۔ایک مقامی ریڈیو سے بات کرتے ہوئے رافیل پاسیحوانوں کا کہنا تھا کہ ’ہم گزشتہ ایک برس سے امریکی نیوی اور ان کی جانب سے گم ہوجانے والے غوطہ خوروں کو تلاش کرنے کے لیے تربیت دی جانے والے ڈالفنز کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔ ہم انھیں ویکیوٹا کو ڈھونڈنے کی تربیت دے رہے ہیں۔‘ان کا مزید کہنا تھا کہ اس بات کو یقینی بنانا ہوگا کہ زیادہ سے زیادہ تعداد میں ان ممولیوں کو پکڑا جائے تاکہ ان کی نسل کو ختم ہونے سے بچانے کا موقع مل سکے۔

شیئر: