Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بلند شہر میں 12گھنٹے کی لوڈشیڈنگ سے لوگوں کا جینا مشکل ہو گیا

لکھنؤ- - - - - - بلندشہر میںکئی دنوں سے ہورہی بجلی کی غیراعلانیہ تخفیف کی بنا پر شہری بے حال ہیں،بجلی کے سلسلے میں شکایت کے بعد بھی ان کی کوئی سننے کو تیار نہیں ۔گزشتہ روز بھی شہرمیںکئی جگہوں پر بجلی کی تخفیف جاری رہی۔ اس کی وجہ سے عوام کو کافی دقتوں کا سامنا کرنا پڑا۔ حکومت کے ذریعہ تحصیل ہیڈکوارٹر پر 20 گھنٹے بجلی سپلائی دینے کا حکم دیا گیا تھا، لیکن یہاں پر مسلسل احکام کھوکھلے ثابت ہورہے ہیں۔ خورجہ شہرمیں6,5 گھنٹے کی کٹوتی ہورہی ہے جس کی شکایت کئی بار افسروں سے کی گئی لیکن کوئی توجہ نہیں دی گئی۔شیڈیول کے مطابق 20گھنٹے بجلی ملنی چاہئے لیکن صرف 12گھنٹے ہی مل رہی ہے۔ ایسے میںرات کے وقت میں کی جارہی کٹوتی سے لوگوں کی نیند حرام کردی ہے۔ صبح کئی کالونیوں میں بجلی نہیں رہی۔ الزام ہے کہ جب انہوں نے افسروں کو کٹوتی کے بابت پوچھا تو انہیں اوور لوڈ بتاکر کنارہ کشی کرلی۔

شیئر: