Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہندوستانی مقامی قوانین کا احترام اور وطن کا نام روشن کریں، قونصل جنرل

جدہ ( امین انصاری ) انٹرنیشنل انڈین اسکول جدہ کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین آصف رمیز داودی نے جدہ میں تمام ہندوستانی فورمز سے تعلق رکھنے والے متحد اور متنوع ہندوستان کی نمائندگی کرنے والی کمیونٹی کے معزز رہنماؤں کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام کیا ۔۔ یہ منفرد نوعیت کی تاریخی تقریب تھی ۔ہندوستانی قونصل جنرل نور رحمان شیخ اس تقریب کے مہمان خصوصی تھے انہوں نے اپنی تقریر میں انتہائی مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں اس چھوٹے سے ہال میں پورے ہندوستان کو دیکھ رہا ہوں۔ یہاں ہر ریاست کا نمائندہ موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں آصف رمیز داودی کو مبارکباد دیتا ہوں کہ انہوں نے ہندوستان کی تمام ریاستوں کے نمائندوں کو جمع کرکے ایک خوبصورت گلدستہ تیار کیا ہے ۔ ہم ہندوستانیوں کی ایک شناخت ہے ہم اپنے ملک سے باہر جہاں بھی رہتے ہیںاپنی ثقافت، تہذیب اورتمدن کو برقرار رکھتے ہیں ۔ہمیں اپنے عمل سے اپنے ملک کا نام روشن کرنا ہے ۔ہم ہمیشہ مثبت سوچ رکھیں تاکہ ترقی کے منازل طے کرسکے ۔ انہوں نے کہا کہ مملکت میں قیام کے دوران ہمیں اس ملک کے قوانین کا احترام کرنا چاہئے ۔انہوں نے تمام شرکاء کو عید کی مبارکباد دی اور چیئرمین اسکول کی قیادت میں اسکول یقینا ترقی کے منازل طے کرے گا ۔ دریں اثناء میزبان آصف رمیز داؤدی نے کمیونٹی کے افراد کو خوش آمدید کہا ۔ آصف داودی نے آئی آئی ایس جے کے چیئرمین کی حیثیت سے 2017 ء اور 2018 ء کے ویژن پر روشنی ڈالی اور اسکول کی مینجمنٹ کمیٹی کے ارکان کی تعریف کی ۔ انہوں نے پرنسپل سید مسعود کی کارکردگی کو سراہا ۔ انہوں نے اسکول کی تدریسی ٹیم کی تعریف کی اور کامیاب ہونے والے طلباء کو مبارکباد بھی دی ۔ اس موقع پر انہوں نے سفیر ہند احمد جاوید اور قونصل جنرل نور رحمان شیخ کی اسکول کیلئے جانے والے اہم فیصلوں کی ستائش کی اور کہا کہ ان دونوں کی موجودگی میں ہندوستانی اپنے مسائل کو آسان طریقے سے حل کروارہے ہیں ۔ انہوں نے اس موقع پر مہمان اعزازی شاہد عالم ، (قونصل حج ) آنند کمار ( قونصل قونصلر)معین اختر ( قونصل سوشل اینڈ کمیونٹی ویلفیئر )اور میڈیا واسکول کمیٹی کا فردا فردا شکریہ بھی ادا کیا ۔ اس یادگار تقریب میں قونصل جنرل نور رحمان شیخ ، شاہد عالم ، آنند کمار ، معین اختر کو آصف داودی ، شمس الدین ، طاہر علی ، ماجد صدیقی ، نور الامین ، موہن بالن، سید مسعود نے گلدستے پیش کئے ۔ فرزان رضوی نے کہا کہ رمضان میں جس طرح ہم نے صبر و تحمل اور ایثار وقربانی کی تربیت حاصل کی ہے اسکو پورے سال جاری و ساری رکھیں ۔خدمت خلق کے جذبے کو کبھی بھی کم ہونے نہ دیں ۔ سراج وہاب نے بھی اس تقریب کو خطاب کیا جس میں سامعین کی سوچوں کو بے حد متاثر کیا اور اچھوتا تاثر چھوڑا ۔ ا نڈیا فورم کے صدر محمد حیدر اور آئی آئی ایس جے کے طالب علم ماسٹر طارق وہاب نے نظامت کے فرائض انجام دیئے ۔پروگرام کی ابتداء تلاوت کلام پاک سے ہوئی یہ اعزاز ماسٹر عمید زکریا کو حاصل ہوا ۔بارگاہ رسالت مآب صلی اللہ علیہ وسلم میں سید خالد حسین مدنی اور امین انصاری نے نعت کا نذرانہ پیش کیا ۔ آخر میں پرتکلف عشائیہ سے شرکاء کی ضیافت کی گئی ۔

شیئر: